خیرپور؛ سول سوسائٹی کیجانب سے 9 مئی کے حوالے سے تقریب ، پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا

44

خیرپور،09مئی(اے پی پی) : سول سوسائٹی کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں 9 مئی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خاص کمشنر سکھرڈویژن ،ڈپٹی کمشنر خیرپور، ایس ایس پی خیرپور نے شرکت کی۔ تقریب میں سول سوسائٹی ،کالج کے طلبہ طالبات شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کالج کے طلبہ طالبات کا تقریری مقابلہ ہوا، کالج کے طلبہ طالبات نے اپنی تقاریر میں پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ملک پر جان قربان کرنے والے شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

کمشنر سکھر ڈویژن فیاض عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے باعث آج ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں،پاک فوج کے قومی ہیروز کی قربانی کے باعث مملکت پاکستان اب دہشت گردی کی کارروائیاں نا ہونے کے برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا میں پاکستان کا ایک الگ مقام ہے ، یہ مقام دلانے میں پاک فوج کا کردار سب سے زیادہ ہے ، ملک میں کوئی بھی آفت ہو سیلاب ہو زلزلے کی تباہ کاریاں پاک فوج سب سے آگے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوتی ہے ۔