اسلام آباد،23مئی(اے پی پی):رواں ہفتے ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
کل یعنی جمعه کے روز (شام /رات ) بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق موہنجو داڑو ، جیکب آباد، دادو میں انچاس (49)،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل میں اڑتالیس (48)، مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادواور رحیم یار خان میں سینتالیس (47)ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔