زیارت کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

31

زیارت،24مئی(اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ،ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جس پر عمل درآمد ممکن نہ ہو، زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے۔

 وزیر علیٰ بلوچستان نے کہا کہ زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی میں چیف سیکرٹری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی زیارت کو شامل کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کی جائے گی،عوامی مسائل کے حل اور زیارت کی ترقی کے لئے تمام عمائدین اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی عوامی جرگہ کریں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔