ساہیوال؛ صوبائی وزراء صحت کا ڈی ایچ کیو قیوم اور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

32

ساہیوال،29 مئی (اے پی پی): صوبائی وزراء صحت کا دورہ ساہیوال، ڈی ایچ کیو قیوم ہسپتال اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کے علاج کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے ادویات کی دستیابی بارے معلومات لیں۔  انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ داخل مریضوں کو تمام ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

دونوں صوبائی وزرا نے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز عام آدمی کو صحت کی بہتر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کا “کلینک آن ویلز”منصوبہ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس سے مریضوں کو ان کے گھروں پر معائنے کی سہولیت میسر آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں جس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان اور دونوں ہسپتالوں کے انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔