کوئٹہ، 28 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ( ایس بی کے) سردار بہاد رخان ویمن یونیورسٹی کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا ئیں گی، اسا تذہ قوم کے معمار ہیں ،میرٹ پر بھرتیاں ضروری ہیں، اگر صاف شفا ف بھر تیاں نہ ہو ئیں توقوم کا مستقبل کا کیا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے و زیر اعلی سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صو بائی وزیر علی مدد جتک، صو بائی و زیر لائیوسٹاک،بخت کاکڑ اورصو بائی و زیر ظہور بلیدی بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بجٹ میں پینشنرز کیلئے بڑا پروگرام ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی عید کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، 21 یا 22 جون کو بجٹ پیش کیا جا ئے گا،حکومت کا پہلا بجٹ ہے ،کوشش کر یں گے عوام کو ریلیف پہنچایا جا ئے ۔ انہوں نے بلو چستان میں بجلی کی طویل لو ڈ شیڈنگ پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اس معاملے پر وفاق سے بات کی جا ئے گی ،اس پہلے بھی وفاق سے اس معاملے پر بات ہو ئی ہے ،وزیراعظم محمدشہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ کیسکو کے خلاف اقدامات کریں۔