نیویارک،08مئی(اے پی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرام سے ترکیہ کے نئے مستقل نمائندے،سفیر احمد یلدز نے پاکستانی مشن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سفیروں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہترین تعلقات کو مزید استوار کرنے اور اقوام متحدہ میں مزید ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔