سکھر؛اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ،50 سے زائد موبائل فونز اور پیپرز ضبط

19

سکھر،03مئی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ، چیکنگ کے دوران 50 سے زائد موبائل فونز اور نقل کرنے والے طلبہ کے پیپرز بھی ضبط کرلئے گئے، نویں اور دسویں جماعت کے جاری بورڈ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤنے گورنمنٹ (P) میونسپل گرلز ہائی اسکول سکھر اور گورنمنٹ ہائی اسکول کے دورے کے دوران تمام کلاسز میں امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے طلباء کو سختی سے واضح کیا کہ موبائل فونز اور نقل سے پیپرز حل کرنا کوئی اچھی بات نہیں، اگر کسی کے پاس موبائل ہے تو وہ خود سے جمع کروادیں،امتحانی مراکز میں موبائل فونز لے کر آنا سختی سے منع ہے،انہوں نے مزید کہا کہ  میں روزانہ سرپرائز وزٹ کروں گی اور موبائل فونز کی برآمدی کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا اور پرچہ کینسل کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قائم مراکز میں امتحانی عمل شفاف رکھنا ترجیح ہے۔