سکھر؛خدمت خلق کا جذبہ اللہ تعالیٰ کی قربت کا بہترین ذریعہ ہے،منصور زبیری

30

سکھر،22مئی(اے پی پی): منصور زبیری نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ اللہ تعالیٰ کی قربت کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بات انہوں نے فیری ہوم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 صاف پاک سیکلچر آرٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے منصور زبیری کی قیادت میں فیری ہوم کا دورہِ کیا۔اس موقع پر فرزانہ کھوسو ایڈووکیٹ اور انیس خان نے استقبال کیااور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کئے۔وفد میں غلام یاسین نوناری، سدرا،روشیل بن منصور،وردہ،حیا غزل،عین الحق،کاشف شیراز،فصیح الدین،ذیشان شامل تھے،اس موقع پر فیری ہوم کی بچیوں نے کراٹے کے کھیل کا بہترین مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصور زبیری نے کہا کہ آج کے دور میں فیری ہوم جیسے ادارے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔جہاں غریب بچیوں کی رہائش،تعلیم،کھانا پینا اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کراٹے جیسے کھیل کو سکھایا جاتا ہے جس سے بچیاں ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط اور فٹ رہتی ہیں۔خدمت خلق کا جذبہ اللہ تعالیٰ کی قربت کا بہترین ذریعہ ہے۔ایک تعلیم یافتہ اور صحت مند ماں ہی ملک کو بہترین مستقبل دے سکتی،ایڈوکیٹ فرزانہ کھوسو اور انیس خان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔سکھر کے دورے میں فیری ہوم آکر یہ اندازہ ہوا کہ اِنسانیت زندہ ہے۔آخر میں مہمان گرامی کراٹے کا بہترین مظاہرہ کرنے والی بچیوں میں میڈل تقسیم کئے۔