سکھر؛سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو منظور سومرو کی سربراہی میں آپریشن،غیرقانونی کنکشن کاٹے گئے

28

سکھر،15مئی (اے پی پی): سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو منظور سومرو کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں آپریشن، بڑی تعداد میں غیرقانونی کنکشن کاٹے گئے،سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو منظور احمد سومرو،ایس ڈی او اولڈ سکھر اعجاز عباسی اور عقیل ڈیو نے بتایاکہ تھرمل، پیرزادہ روڈ،  رائل روڈ، بکر چوک، شالیمار سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اور ٹرانسفارمرز کو محفوظ بنانے کے کام کا معائنہ کیا، سیپکو ٹیم کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر نصب ڈوریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

اس موقع پر ایس ای سیپکو منظور احمد سومرو نے کہا کہ سیپکو حدود میں کسی کو بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جہاں بھی بجلی چوری کی شکایت ملے گی سخت کارروائی کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیپکو کا کوئی عملہ بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 ایس ڈی او سیپکو اولڈ سکھر اعجاز عباسی، عقیل ڈیو، جاوید عباسی نے کہا کہ ہم سیپکو چیف سعید احمد داؤچ، ایس اے منظور سومرو، ایکس اے این فہیم بلوچ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، کسی بھی بجلی چور کو نہیں بخشا جائے گا۔