سکھر؛سیپکو سب ڈویژن گولیمار کی کارنر کنکشن کے خلاف کارروائی،بقایا جات کی مد میں 60 لاکھ سے زائد وصول

23

سکھر،24مئی(اے پی پی):سیپکو سب ڈویڑن گولیمار نے سکھر کے مختلف علاقوں میں کارنر کنکشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوروں پر جرمانے عائد کر دیئے، بقایا جات کی مد میں 60 لاکھ سے زائد وصول کرلیے۔

سیپکو ایکسیئن شاہد شاہ اور ایس ڈی او نے سب ڈویژن گولیمار اسامہ اعجاز کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی، مکہ ولیج، نیان پنڈ احمد نگر کالونی، شکارپور روڈ، بس اسٹینڈ، آباد لکہ، ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف آپریشن کیا،فرحان مکو، نور اللہ سومرو، لائن مین یاسر منگی و دیگر نے تاروں کے کنکشن کاٹنے کی کارروائی کے دوران سیکڑوں غیر قانونی تاریں ضبط کر لیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں کارنر کنکشن آپریشن کر کے ٹرانسفارمرز کو محفوظ کیا جا رہا ہے،کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ بجلی چوری کرے،دو ماہ کے دوران بجلی چوروں سے 11 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ اور ملوث افراد  کے خلاف  ایف  آئی آر درج کرائی اور 300 سے زائد افراد سے 60 لاکھ سے زائد کے بقایاجات جمع کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا کام کیا گیا ہے اور کہا کہ  جہاں بھی بجلی چوری کی شکایت ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔