سکھر؛محکمہ تعلیم سندھ کے زیر اہتمام سائنس فیئر میں طالبات میں توصیفی شیلڈز اور اسناد دی گئیں

17

سکھر،29مئی(اے پی پی)صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے سائنس میلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیراج کالونی کی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر ہائر سیکنڈری سکولز حافظ شہاب الدین انڑ، ڈی ای او صفدر علی شاہ، پروفیسر رخسانہ لاشاری،فوزیہ گل میمن اور دیگر نے شرکت کی ۔ سائنسی نمائش میں طلباءو طالبات کی اپنی ذہانت سے تیار کردہ جدید ترین سائنسی ماڈلز کی  حوصلہ افزائی اور جانچ کے مواقع میسر آئے، ریفارم سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتیں اساتذہ نے ہونہار طلباءپر زیادہ توجہ دے کر ان کی تعلیمی قابلیت کو نکھارا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سکھر کی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ڈی او ایجوکیشن صفدر علی شاہ نے کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ ریاضی، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر اہم مضامین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی معلومات میں زیادہ سے زیادہ آگاہی اور علم حاصل کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی بچوں کی سائنسی تعلیم کو فروغ دینے اور بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے، اس لیے ہمیں تعلیم یافتہ افراد کی علمی اور سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ تقریب سے پرنسپل فوزیہ گل میمن، رخسانہ لاشاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔