سکھر؛یوم تکبیر کے موقع پر ڈیویلپمنٹ الائنس کے زیر اہتمام ریلی

26

 

سکھر،28مئی(اے پی پی):  یوم تکبیر کے موقع پر سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے زیر اہتمام چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں قریشی گوٹھ چوک سے اظہار تشکر ریلی نیکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءپاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگارہے تھے اور ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن ایک تاریخ ساز دن ہے، اس دن پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی ریاستوں میں پہلی ایٹمی طاقت بن کر سامنے آئی۔ وطن عزیز پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنانے میں ایٹمی سائنسدانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلا می ریاستوںمیں پاکستان کا ایٹمی طاقت بن کر ابھرنا امت مسلمہ کی طاقت میں اضافہ کرنا ہے، پاکستان کا ایٹمی طاقت بنتے ہی بھارت بھیگی بلی بن گیا اوراس کے تمام عزائم خاک میں مل گئے۔

آخر میں استحکام پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی۔