سکھر،16مئی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے شہر کی اہم شاہراہوں، پریس کلب روڈ، شالیمار روڈ جیل موڑ اور مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروکس سے بچاؤ کے ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔
ہیٹ اسٹروکس ریلیف کیمپ میں جہاں عوام کو گرمی کی شدت میں سہولیات کی فراہمی کے لئے پینے کا ٹھنڈا پانی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات اور پنکھے کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے،عوام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے قریبی ریلیف کیمپ سے رجوع کر کے ٹھنڈے مشروبات سمیت دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔