سکھر: تھائی قونصل جنرل کی ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت، مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے

19

سکھر۔24مئی (اے پی پی)؛ قونصل جنرل تھائی لینڈ نورت سنتروڈم کی ضلع کونسل سکھر آمد کے موقع پر چیئرمین ضلعی کونسل سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو و دیگر ممبران نے قونصل جنرل و دیگر مہمانوں کا استقبال کیا بعد ازاں کونسل ہال میں منعقد ہ اجلاس میں شرکت کی۔

تقریب میں تھائی قونصل جنرل نے بطور مہمان خاص شرکت کی، تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو، پروٹوکول آفیسر تھائی کونسل مبین احمد انصاری، ایس ایس پی سکھرامجد شیخ، اے سی صوبیہ فلک راوسمیت ضلع کونسل ممبران سمیت کاروباری شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین ضلعی کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے قونصل جنرل تھائی لینڈ نورت سنتروڈم و دیگر مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا، اجلاس کے آخر میں قونصل جنرل تھائی لینڈ نورت سنتروڈم اور ڈپٹی کمشنر ایم بی دھاریجو نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔