سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی کا  چئیرمین سی ڈی اے   کے ہمراہ اسلام آباد کے سکولوں کا دورہ

42

اسلام آباد، 31 مئی(اے پی پی):سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے آج بروز جمعہ  چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا   کے ہمراہ اسلام آباد کے سکولوں کا دورہ کیا اور آئی ایم سی جی ایف سکس اور آئی ایم سی بی ایف ایٹ میں جاری اپ گریڈیشن اور منی جم کے تعمیراتی کام اور لیبارٹریز کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئر؎مین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی اور ڈسپنسریز کے قیام میں بھی سی ڈی اے معاونت فراہم کرے گا۔