شمالی وزیرستان میں طالبات کے تباہ کیے جانے والے سکول کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری

29

 اسلام آباد،15 مئی (اے پی پی): وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی جانب سے  تباہ کیے جانے والے سکول کی دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور ایک ہفتے تک  تمام 120 طالبات کو ان کا سکول  مکمل فعالیت کے ساتھ فراہم کر دی جائے گا۔

 وزارت تعلیم کے اعلیٰ افسران خود شمالی وزیرستان میں سکول کی تعمیر نو کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں تا کہ طالبات کو تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ جلد از جلد بحال کیا جا سکے ۔