شکارپور،21مئی(اے پی پی):پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان شکارپور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ اسلحے کی کھیپ اسمگلنگ ہونے جا رہی ہے،بروقت ناکہ بندی کردی گئی،تھانہ نیوفوجداری کے حدود میں اے ایس پی سٹی شکارپور منیب احمد نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع پر بروقت بمقام رستم موڑ پر چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کی، انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والا بین الصوبائی اہم کارندہ اسلحہ اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزم کی شناخت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کا رہائشی کریم داد ولد محمد اسماعیل بھلکانی کے نام سے ہوئی،برآمد اسلحے میں 15عدد ممنوعہ بور روگر گن اور 03 عدد میگزین بھی شامل ہیں،اسلحہ ممکنہ طور پر اغواءکی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا،برآمد شدہ اسلحہ مزدہ اور ٹرک کے ذریعے پشاور سے سکھر منتقل کیا جارہا تھا،اسلحے کی کھیپ کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا،گرفتار اسمگلر سے تفتیش جاری ہے جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔