شہر ملتان میں 5روزہ انسداد خسرہ مہم 20مئی سے شروع ہوگی، ڈپٹی کمشنر

5

ملتان, 08 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان کیپٹن(ر)رضوان قدیرنے کہاہے کہ شہر میں 5روزہ انسداد خسرہ مہم 20مئی سے شروع ہوگی۔تحصیل ملتان اربن میں انسداد خسرہ مہم کیلئے مجموعی طور پر 271 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پرسی ای اوہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے تحصیل ملتان میں خسرہ مہم پرڈپٹی کمشنرکو بریفننگ دیتے ہوئے بتایاکہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو خسرہ سے بچائو  کے حفاظتی ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ 59ٹیمیں مختلف مقامات پر عارضی فکس پوائنٹ پر ویکسی نیشن کریں گی۔ ویکسین کی کولڈ چین برقراررکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئےگئے۔انہوں نے کہاکہ مہم کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے موبائل ایپ کی تربیت تمام سپر وائزر کو دے دی گئی ہے۔