اسلام آباد ، 3 مئی (اے پی پی):برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نیشنل پریس کلب میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب آکر بہت خوشی ہوئی۔پاکستان سے قبل بہت سے ممالک میں سفارتکاری کی ہے۔ماضی میں خود بھی اسی شعبے سے منسلک رہی ہوں۔بطور صحافی مشکل علاقوں میں کام کرنا کٹھن ہے ۔ صحافیوں کیلئے دنیا بھر میں موجودہ حالات خطرات اور چیلنجزسے کم نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فری میڈیا کسی بھی سوساٸٹی میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے ۔ہمیں ان چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ برطانیہ جا رہی ہے۔ کرکٹ سے مجھے بھی بہت پیارہے امید ہے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز سے شائقین کرکٹ بھرپور لطف اندواز ہونگے۔پاکستان کو اسوقت مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے پاکستان کو چیلنجز سے نکلنے کیلئے درست فیصلے کرنے ہونگے۔ برطانیہ مستحکم اور مضبوط پاکستان کیلئےاپنی سپورٹ جاری رکھے گا۔