صحت سہولت پروگرام کی کامیاب تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی تقریب

27

اسلام آباد،16 مئی(اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے جمعرات کے روز منعقدہ تقریب میں کامیاب صحت سہولت پروگرام (ایس ایس پی) کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سہولت پروگرام ایک انقلابی قدم ہے،جس نے بڑے پیمانے پر عوام کو مستفید کیا۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی، ڈاکٹر شہزاد علی خان اور کنز الایمان کی طرف سے تیار کی گئی TPV رپورٹ پیش کی جس میں صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بڑھانے اور مستفید خاندانوں کے لیے جیب سے باہر کے اخراجات کو کم کرنے میں اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور وفاقی صحت سہولت پروگرام شہریوں کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے اور پاکستان کے ہر ایک شہری کے لیے پروگرام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام نے شفافیت کو فروغ دیا، پاکستان میں اچھی صحت کا انحصار صحت سہولت پروگرام کی بہتر سروسز ڈیلیوری پر ہے اور یہ پروگرام عوام کو صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ نے صحت کے عالمی اہداف کے ساتھ SSP کی صف بندی کی تعریف کی اور UHC کی طرف پاکستان کے سفر کے لیے WHO کی تصدیق اور حمایت کی۔