صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ کا خانکی بیراج اور مرالہ بیراج کا دورہ، خریف کی فصل کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت

17

لاہور، 24 مئی (اے پی پی): وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے خانکی بیراج اور مرالہ بیراج کا دورہ کیا۔چیف انجینئر فیصل آباد زون اور چیف انجینئر لاہور زون نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔وزیر آبپاشی کو بیراج آپریشن کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر آبپاشی نےخانکی  بیراج پر نصب جدید سکاڈا سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے خریف کی فصل کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

وزیر آبپاشی نے خانکی بیراج کے سیلابی پشتوں کا دورہ بھی کیا۔صوبائی وزیر کو مون سون میں سیلاب  سے بچاؤ کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر تمام افسران محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دیں ،ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے بند اور پشتے مزید مضبوط کریں۔