بھکر،29 مئی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی اکبرر بھنڈر نے کہا ہے کہ ضلع کے امن کو برقرا رکھنے کیلئے تمام ممبران امن کمیٹی کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبرر بھنڈر نے ضلعی امن کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔اجلاس میں ڈی پی او محمد عبداللہ لک بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او محمد عبداللہ لک نے کہاکہ ضلع کے بہتر مفاد کیلئے ہم سب کو اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا جاسکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران امن کمیٹی اور اقلیتی نمائندوں نے کہا کہ ضلع بھکر ہمارااپنا شہر ہے اور اس میں مذہبی منافرت اور شر پسندی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئیگا ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں ملکی سلامتی اور بقا کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران ایک پیج پر ہیں اور الحمد اللہ ضلع میں امن و بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن کے فروغ کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے اس ضمن میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و دیگر ممبران ضلع کے امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں جو کہ ضلع کی بہتری کیلئے نہایت خوش آئند امر ہے۔
اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،اے ڈی سی ریونیوظفر حسن نقوی اور معز ز ممبر ان امن کمیٹی رانا آفتاب احمد خاں،سید سکندر رضا نقوی،ملک محمدامیر اقبال کہاوڑ،سید قیصر عباس نقوی،مولاناعبدالرحیم رضوی،ملک عاشق حسین کھوکھر،قاری عبدالشکورسمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران بھی موجود تھے جبکہ اقلیتی نمائندے پادری عنایت برنارڈاور بابو ایرک وکٹرنے بھی اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی۔