ملتان، 16 مئی (اے پی پی) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی ڈویژنل کھلی کچہری میں شہریوں کا رش بڑھ گیا جبکہ متعدد درخواستوں کا فوری حل کروا کر آگاہ کیا گیا اور غیر متعلقہ کیسز بارے کیسز میں مکمل رہنمائی فراہم کی گئ ۔
اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ عام شہری کی فلاح و رہنمائی اصل مقصد ہے۔ عادی درخواست گزاروں کی لسٹ بنائیں اور انہیں بلیک لسٹ کریں۔ بغیر ثبوت الزام لگانے والے شخص کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔رجسٹرار آفس، لینڈ ریکارڈ سنٹر میں معاملات درست کریں۔کھلی کچہری میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔
ریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جائے۔عوام کیلئے فرد ملکیت، وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔ پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنا کر ہم عوام کو ریلیف فراہم کرسکتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن، واسا, ایم ڈی اے، ریونیو، ویسٹ مینجمنٹ، متعلقہ افسران موجود تھے۔