فیصل آباد؛ سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کا تھانہ چک جھمرہ اور فیڈمک کا دورہ، چائنیز سیکیورٹی کا جائزہ

28

 

فیصل آباد، 7 مئی (اے پی پی ):سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے تھانہ چک جھمرہ ، تھانہ فیڈمک کا دورہ  کیا اور فیڈ مک سٹی میں چائنیز سیکیورٹی کا جائزہ  لیا ۔

سٹی  پولیس آفیسر نے چائنیز سیکیورٹی کے انتظامات اور کیمرہ جات  کا جائزہ لیتے ہوئے  چائنیز سیکیورٹی کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ سائٹ پر کام کرتے ہوئے اور دوران سفر تین لیئر سیکیورٹی کو ہمیشہ قائم رکھا جائے،تین لیئر سکیورٹی میں پولیس سیکیورٹی،پرائیویٹ گارڈ اور عسکری سیکیورٹی کے مسلح گارڈ ہمہ وقت چائنیز کے ساتھ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ   فیصل آباد  پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے۔

 اس موقع پر انہوں نے تھانہ چک جھمرہ اور تھانہ فیڈمک کے ریکارڈ ،فرنٹ ڈیسک ،حوالات ،اسلحہ خانہ اور مال خانہ کو چیک کیا ،تھانہ  جات کے علاقہ میں کرائم کی صورت حال کا جائزہ  لیا اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی اور  کہا کہ علاقہ میں کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہو ں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں ، پٹرولنگ اور ناکہ جات کے نظام کو مزید  بڑھایا جاےاوراشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بہترین حکمت عملی  کی جائے ۔