قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا  ایران کے سفارت خانے کا دورہ،میڈیا سے گفتگو

18

اسلام آباد،21مئی(اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے منگل کو ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہار ِتعزیت کی۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر غمزدہ ہے،ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،ایرانی صدر کی وفات عالم اسلام کے لیے ایک عظیم نقصان ہے،صدر  ابراہیم رئیسی ایک نیک انسان، عالم اور پاکستان کے عظیم دوست تھے، صدر ابراہیم رئیسی کی وفات سے امت مسلمہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی  ہے ۔