کراچی،22 مئی (اے پی پی ):قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مزار پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
قائم مقام صدر کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔