قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی لاہور آمد

24

 

لاہور، 25 مئی (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی ہفتہ کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے، اولڈ ائیرپورٹ پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری اور دیگر افسروں نے سید یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا۔

قائم مقام صدرمملکت نے اعلیٰ سرکاری افسروں سے ملاقات کی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے پر پولیس فورس کی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی دیکھ بھال کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔