قومی اسمبلی میں صدرمملکت کے خطاب پربحث  جاری، سیاسی جماعتوں کا  ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے   آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور

14

اسلام آباد،16مئی  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرمملکت کے خطاب پربحث جمعرات کوبھی جاری رہی اورمختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے  ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے   آگے بڑھنے کی ضرورت پر زوردیا۔

    جمعرات کوقومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پربحث میں حصہ لیتے ہوئے گل اصغرخان نے صدارتی خطاب پربحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ صدرنے میثاق مفاہمت اورمیثاق معیشت جیسے اہم امورپربات کی ہے، مفاہمت کے ذریعہ ہم ملک اورعوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئی ہے، ان غلطیوں سے سبق سیکھ کرہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے عاطف خان نے کہا کہ صدر مملکت پورے ملک کے صدر ہے، صدر نے پولرائزیشن ختم کرنے کی بات کی ،صدر نے  فارن پالیسی اور  پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے کے بات بھی کی ہے جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ہم سب کواپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔

طارق بشیرچیمہ نے صدارتی خطاب پربحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ھے کہ پنجاب حکومت کوفوری طورپرگندم کی خریداری شروع کرنا چاہئے۔             انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو معصوم قراردینے والے نے پنجاب پرعثمان بزداراورخیبرپختونخوا پرمحمودخان کومسلط کردیا گیا، ان کے ادوارمیں بدترین کرپشن ہوئی ہے،اپنے دورمیں پی ٹی آئی نے عوام کی بہتری کیلئے ایک کام بھی نہیں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ صدرنے صحت، تعلیم اوردیگرشعبوں کی بات کی ہے، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں لوگوں کا مفت علاج ہورہاہے اس کا میں خود گواہ ہوں۔