اسلام آباد،17 مئی( اے پی پی):قومی اسمبلی نے پارلیمانی فرینڈشپ گروپوں کے قیام کی قراردادکی منظوری دیدی۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں پی پی پی کے سیدنویدقمرنے دوست اور جمہوری ممالک کے ساتھ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس بنانے کی قراردار ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری دی۔