لاہور؛پینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

21

لاہور، 24 مئی(اے پی پی): پینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد سے آئے وفد میں مختلف گورنمنٹ سروسز گروپس اور کیڈر کے 18 افسران شامل تھے۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران سے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس اور فیلڈ فارمیشنز بارے آگاہ کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جدید سروسز کہ فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ کمزور طبقات کی مدد و تحفظ کیلئے تحفظ سنٹرز ، خدمت مراکز، میثاق سنٹر اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس کامیابی سے جاری ہیں ۔ انہوں   نے کہا کہ پوری فورس کی ہیلتھ سکریننگ کروا لی گئی ہے جبکہ صحت ، تعلیم اور روزگار ہر شعبہ میں ویلفیئر اقدامات جاری ہیں۔

وفد کے شرکاء نے پولیس ورکنگ ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور پیشہ ورانہ چیلنجز بارے مختلف سوالات بھی پوچھے۔