لاہور، 17 مئی (اے پی پی): لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز نے نئے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کا حلف لیا۔نئے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حلف لیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنائیں گے۔
چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز لاہور کے کورکمانڈر بھی رہے ہیں۔