لاہور:وزیر اعلیٰ نے طالبات کو ای بائیکس دینے کا اعلان کرکے سب کے دل جیت لیے ،صوبائی وزیر بلال اکبر خان

17

20 مئی ( اے پی پی ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہائوس میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ، فنانس، پی آئی ٹی بی، ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن، اینوائرمنٹ پروٹیکشن، انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

سٹوڈنٹس کو 20 ہزار بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ای بیلٹنگ کے بعد کامیاب درخواست گزاروں سے رابطہ اور دلچسپی دکھانے والوں کیلئے  بائیکس فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ  پنجاب کی  ای بائیکس میں اپلائی کرنے والی تمام طالبات کو بائیک فراہم کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔ بائیکس کیلئے سنجیدہ درخواست گزاروں کا آسان اقساط جمع کرانے اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والی فی میل سٹوڈنٹس کی تعداد بہت حوصلہ افزائی رہی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی بھی بائیکس فراہمی سکیم میں خواتین کو خصوصی ترجیح  دینے کی خواہش تھی۔طالبات کی ای بائیکس میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تمام  8 ہزار سے زائد طالبات کو ہی ای بائیکس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں  ہزار میں سے صرف 300 ای بائیکس ہی طالبات کیلئے رکھی گئی تھیں۔وزیر اعلیٰ  نے تمام 8039 طالبات کو  ای بائیکس دینے کا اعلان کرکے سب کے دل جیت لیے ۔ اب کوئی طالبہ بھی ای بائیک سے محروم نہیں رہیگی جو کہ بہت خوشی کی بات ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اس اعلان اور خواہش پر اپنا سو فیصد دے کر طالبات تک یہ تحفہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ای بائیکس کی کوالٹی پر ہرگز کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔  کچھ عرصہ میں ہی ہمیں مختلف اضلاع میں سڑکوں پر مردوں سے زیادہ خواتین ای بائیکس استعمال کرتی نظر آئیں گی۔ ای بائیکس کیلئے چارجنگ پوائنٹس اور سروس اسٹیشنز کیلئے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

 بلال اکبر خان نے کہا کہ خواتین ہمارا 52 فیصد ہیں ان کی آسانیوں اور خود اعتمادی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ خواتین کو پراعتماد دکھانے اور ان کی سفری سہولت کیلئے اس سے بڑا احسن اقدام آج تک نہیں اٹھایا گیا۔محض 3 ماہ کے اندر اتنے بڑے عوامی کام کرکے مریم نواز شریف نے مخالفین کے منہ بند کرا دیے ہیں۔ سوچئے اگر پہلے فیز میں اتنی  زیادہ بائیکس دی جا رہی ہیں تو اگلے پانچ سال میں ہم کتنی خدمت کریں گے۔انشاء اللہ ہماری نیت صاف اور ارادے مستحکم ہیں۔ ٹرانسپورٹیسن میں آنے والے دنوں میں انقلابی کام کیے جائیں گے۔