ملتان، 30 مئی(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے بھرپور استعدادی قوت کا مظاہرہ، دریائے چناب پر ریسکیو ،سول ڈیفنس اور پولیس سمیت ضلعی محکموں کی امدادی کارروائیوں بارے مشقیں کی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے مشقوں اور ضلعی محکموں کے کیمپوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پرڈی او ریسکیو محمد بلال نے سیلاب کے حوالے سے تیاریوں اور اقدامات پر بریفنگ دی۔مشقوں میں امدادی کارروائیوں ،فائر فائٹنگ ،ریسکیو آپریشن اور نقل مکانی بارے عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے اور تمام اداروں کے پاس افرادی قوت اور مشینری مکمل تربیت کے ساتھ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے بھی مکمل تیار ہیں اور عملی مشقوں کا مقصد ضلعی محکوموں کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لینا ہےجبکہ ادویات،کیمپس،ویکسین سمیت تمام مشینری کا مکمل آڈٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور سٹیک ہولڈرز کو بھی سیلاب کے حوالے سے بحالی پلان میں شامل کیا گیا ہے۔