ملتان۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن( ر)رضوان قدیرنے کہا ہے کہ علی گڑھ ماڈل سکول کا تاریخی تعلیمی معیار بحال کرنا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پرنسپل اور فیکلٹی کی خدمات حاصل کرکے ادارہ کو مستحکم کیا جائے گا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے علی گڑھ سکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید نصاب تعلیم نافذ کرکے داخلوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز ،واش رومز اور گراؤنڈ کی فوری اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کئے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنرنے انٹرکے امتحانی مرکز کابھی دورہ کیا اورسہولیات کاجائزہ لیا۔