ملتان؛ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس

12

ملتان، 22 مئی (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کڑے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے صارف ایکٹ کے تحت کمپنیوں کو بھاری جرمانے و سزائیں دی۔

ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صارفین کی شکایات پر 10 سے زائد کمپنیوں اور دکانوں کو سزائیں سنائی گئیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام کاروباری ادارے صارف کو پراڈکٹ دینے کے بعد مصدقہ بل دینے کے پابند ہیں اور  صارف کوالٹی یا مقدار کی شکایت فوری کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں درج کراسکتا ہے ۔

رضوان قدیر نے کہا کہ مصنوعات پر زائد المعیاد تاریخ ،بیچ نمبر سمیت تفصیلات کی پرنٹنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے حکم دیا کہ سوہن حلوہ،بیکری آئٹمز سمیت اشیاء خوردونوش کی کمپیوٹرائزڈ انسوائز فراہم کی جائیں اور صارفین کو پراڈکٹ فراہمی کے بعد سروسز فراہم نہ کرنے والی کمپنیوں کا بھی محاسبہ کرینگے۔