ملتان؛ڈپٹی کمشنر کا کمرشل عمارات کے نقشہ جات کی چیکنگ کا فیصلہ

15

ملتان،22 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کمرشل عمارات و پلازوں کی پارکنگ،بائی لاز اور این او سی چیک کئے جائیں اور کہا سرکاری کمرشل فیسوں کے غبن میں ملوث مافیا نے شہر کا انفرسٹرکچر داؤ پر لگایا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی زیرصدارت ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمرشل عمارات اور پلازوں سمیت پٹرول پمپس کی منظوری کیسز پر سماعت کی گئی، اس موقع پرانہوں نے کہا ٹریفک دباؤ کے پیش نظر پارکنگ سپیس نہ دینے والی عمارات کے نقشے پاس نہیں ہوں گے اور مرکزی شاہراؤں پر پٹرول پمپس کی منظوری کیلئے تمام قواعد و ضوابط لاگو کئے جائیں اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن ،ایم ڈی اے اور ضلع کونسل کی مشترکہ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کثیر المنزلہ عمارات کو  فائر سیفٹی کے فول پروف انتظامات نہ ہونے پر سربمہر کیا جائے  اور کہا ماسٹر پلان کے تحت اربن ایریاز میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔