ملتان، 24 مئی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا ممکنہ سیلاب و بارشوں ہے پیش نظر پیشگی اقدامات کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے ریسکیو،سول ڈیفنس سمیت ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی بندوں پر تجاوزات آپریشن کرکے ناجائز تعمیرات گرانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ریونیو فیضان احمد ریاض نے انتظامات پر بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ضلعی محکموں کی فلڈ موک ایکسائز 30 مئی کو دریائے چناب پر منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کو مکمل اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کے حوالے سے محکمہ صحت کو جامع آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی مشینری و آلات کی فزیکل انسپکشن کا آغاز بھی کیا جارہا ہے ۔
اجلاس میں ریسکیو ،سول ڈیفنس،پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفننگ بھی دی گئی۔