ملتان:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور صحت دوست پروگرام

20

ملتان، 17 مئی ( اے پی پی ):شہر اولیاء میں وزیر اعلیٰ پنجاب کلینک آن وہیلز منصوبے کا کا آغاز کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور ایم پی اے سلمان نعیم نے پروقار تقریب میں موبائل کلینک کا افتتاح کیا۔ موبائل کلینک گاڑیوں میں ایکسرے،سکریننگ ٹیسٹ ،فیملی پلاننگ ،حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولیات میسر ہوگی-

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پسماندہ طبقہ کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم ہونگی شہر کے مختلف مقامات پر 9 موبائل کلینک گاڑیوں کے ذریعے ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے ، موبائل ہیلتھ کیمپس میں تمام طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی ، موبائل ہیلتھ کیمپس میں طبی ماہرین سے معائنہ اور ادویات کی فراہمی بھی ہوگی ،حاملہ خواتین کا معائنہ اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

 ایم پی اے سلمان نعیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کو بلا معاوضہ طبی سہولیات کا تحفہ دیا ہے ،

شہری یونین کونسلز میں روزانہ کی بنیاد پر موبائل ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے عوام کی دہلیز پر خدمت کا عزم کر رکھا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا ۔انہوں نےشہریوں کو صحت کی بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔