ملتان ؛ پروفیسر ظفر اقبال  کے ہاتھوں سے بنائی ہوئی قرآنی آیات مبارکہ کے فن پاروں کی نمائش

12

ملتان ، 04 مئی (اے پی پی ): ملتان کی تحصیل شجاع آباد کی تاریخ میں پہلی بار نامور خطاط و ماہر قانون پروفیسر ظفر اقبال  کے ہاتھوں سے بنائی ہوئی قرآنی آیات مبارکہ کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نامور خطاط پروفیسر ظفر اقبال کے قرآن فن پاروں کی نمائش کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس کا اہتمام جامعہ فاروق اعظم کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ قرآنی فن پاروں کی نمائش کیلئے ایسی آیات مبارکہ کا انتخاب کیا گیا۔ جن میں اللہ تعالیٰ کی واحدانیت، رحمت اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت کا ذکر کیا گیا ہے۔

نمائش کا افتتاح مولانا سراج احمد قریشی نے کیا۔ شرکاء میں  مولانا رضا المنعم، ڈاکٹر مسعود قریشی، انعام الحق قریشی، احمد حسن قریشی اور الیاس قریشی کا کہنا تھا کہ خطاط پروفیسر ظفر اقبال نے قرآنی آیات مبارکہ کی خطاطی میں ایسا منفرد اسلوب اپنایا کہ جس سے رنگوں کے انتخاب اور لفظوں کی بناوٹ سے ہر فن پارہ میں شاہکار فن پارہ کے عکس جھلک رہا ہے۔