ملتان،25 مئی (اے پی پی ):ملتان ریجن میں نئی ریکروٹمنٹ 2024 کے پروسیس کا دوسرے مرحلے جسمانی پیماش(قد چھاتی)کا آغازکا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔ترجمان پٹرولنگ پولیستفصیل کے مطابقانسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پولیس راو عبدلکریم اورڈی آئی جی پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس ڈاکٹر اطہر وحید کی زیرنگرانی میں ملتان ریجن میں کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز اورڈرایور کانسٹیبلزکے لیے بھرتی سال2024 کے سلسلہ میں ریجنل آفس میں فارم جمع کروانے کے مرحلے کے بعد ریکروٹمنٹ کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاور ڈریور کانسٹیبلز جسمانی پیمایش (قدچھاتی)کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔امیدواران (کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاور ڈریور کانسٹیبلز) مرحلے وایز0600 ہاکی گراونڈ پولیس لاین نمبر 1نزدکچہری چوک حاضر ہوں گے۔امیدواران اپنے ساتھ اورجنل شناختی کارڈ اور اورجنل رولنمبرسلپ لکر وقت کی پابندی کرتے ہوے ہاکی گراونڈ میں حاظر ہوں گے۔مذیدجسمانی پیماش کے شیڈول کے مطابق ضلع ملتان 27.05.2024ضلع لودہراں اورضلع خانیوال28.05.2024 اورضلع ساہوال،ضلع وہاڑی اور ضلع پاکپتن 29.05.2024 کو امیدواران ہاکی گراونڈ میں انے کے پابند ہوں گے۔بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ اور شفافیت کیساتھ جاری ہے قابلیت اور معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائیگا۔امیدوار کو کوئی مسئلہ مسائل ہوتو وہ بھرتی کیلئے بنائے گئے بورڈ میں شامل افسران کو اپنا مسئلہ بیان کریں اور اس کا جائزمسئلہ حل کیا جائیگا۔