ملتان: کمشنر کی زیر صدارت پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی بارے اجلاس

20

ملتان، 16 مئی (اے پی پی ):کمشنر مریم خان نے کہا کہ 5جون سے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی، پلاسٹک کا بے جا استعمال موذی امراض کا موجب ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پلاسٹک حیاتیاتی تنوع، انسانی صحت اور آب و ہوا پر منفی طریقے سے اثرانداز ہو رہا ہے ، امسال عالمی یوم ارض کو پلاسٹک کی آلودگی  سے منسلک کیا گیا تھا۔

 مریم خان نے کہا کہ زمین کی بقا میں ہی زندگی کی بقا ہے اور کہا کہ آلودگی نے زمین کے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ماحولیاتی تغیرات اس کی مثال ہے ، ہم سب کو ملکر آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے ، نسل نو کی بقا کیلئے صاف ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔کمشنر نے فصل کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم دیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔