اسلام آباد،13 مئی(اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا،تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 56،سیدو شریف04،دیر(بالائی)، بالاکوٹ 01۔پنجاب میں چکوال 38، مری 15، اسلام آباد (گولڑہ 06، بوکرا، ایئر پورٹ 03) ، گوجرانوالہ،نارووال 02 ، راولپنڈی (چکلالہ) ، جہلم01،کشمیر: کوٹلی 19، راولاکوٹ 08، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ 06۔ گلگت بلتستان میں چلاس 13،استور 05، گلگت 03 اورچلاس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت،دادو 45،جیکب آباد،خیرپور اور لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔