ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

25

اسلام آباد،18 مئی(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا ، جنوب مغربی/شمالی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران زیریں خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم اسلام آباد، پنجاب اور خيبر بختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی/گردآلود ہوائیں ریکارڈ ہوئی جبکہ خيبر بختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش  ميرکھانی 03، بنوں، دروش، كلام میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

گرشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق موہنجوداڑو، دادو ، جیکب آباد 48،ڈی جی خان ، خیر پور، خان پور،شہید بینظیر آباد، روہڑی ، سکھر اورلا ڑکا نہ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔