ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

16

اسلام آباد،26 مئی (اے پی پی):26 اور 27 مئی کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔

اتوار کے روز بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم (شام/رات)میں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔

گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو، موہنجوداڑو میں 50،جیکب آباد 49، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، روہڑی، سکھر، تربت میں 48، بہاولپور، خیرپوراور سکرنڈ میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔