ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

16

اسلام آباد،10 مئی(اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ہفتہ کے روز  بھی کشمیر،اسلام آباد، خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور بالائی /وسطی پنجاب میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد ،کشمیراور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بنوں23،مالام جبہ08، سیدو شریف04، چترال03، دیر،دروش02،کالام01۔پنجاب میں اٹک02، بلوچستان میں قلات میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق دادو، جیکب آباد ،موہنجوداڑو 48، پڈعیدن خیرپور،لاڑکانہ، سکھراور روہڑی میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔