ملک کے بیشتر علاقوں پر بری ہوائیں موجود ہیں ،ملک کے بالائی علاقوں پر مغربی ہواؤں کا سلسلہ موجود

14

اسلام آباد، 29 مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں پر بری ہوائیں موجود ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں پر مغربی ہواؤں کا سلسلہ موجود ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ریکارڈ کیےگئے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 50، لاڑکانہ،سبی، دادو، خیر پور،موہنجو داڑو 49، شہیدبینظیر آباد ، سکھر  48،روہڑی ،پڈعیدن 47،تربت،سکرنڈ،حیدر آباد،رحیم یارخان،بھکر،قصور،لاہوراورگوجرانوالہ میں  46 ڈگری اور اسلام آباد41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کراچی 39 پشاور 41کوئٹہ  33گلگت27مظفر آباد39 اسکردو 19مری29فیصل  آباد44ملتان 45 رہا۔