میرپور ماتھیلو،29مئی(اے پی پی): میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان اسپتال سے کراچی ایدھی ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا،سعد ایدھی نے ایئر ایمبولینس سروس کے کرائے کی رقم نو لاکھ روپے شہید صحافی کے ورثاءکو واپس کردی ۔
سعد ایدھی نے انسانیت کے ناتے ائیر ایمبولینس سروس کے کرائے کی رقم شہید کی بیوہ کی موجودگی میں شہید کی والدہ کے حوالے کی، سعد ایدھی نے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے کردار کی تعریف کی اور ورثاءسے تعزیت بھی کی،سعد ایدھی گاؤں قبول گڈانی میں کراچی سے تعزیت کیلئے آنے والے صحافیوں اور ایدھی سکھر ٹیم کے ہمراہ پہنچے تھے۔