پشاور، 3مئی(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عالمی یوم صحافت کے موقع پر پریس فار پلینٹ انتہائی اہم تھیم ہے، ہماری زمین اور اسکے ماحول کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے خصوصی پیغام میں اے پی پی کو بتایا کہ زمین کا ماحولیات کے ساتھ گہرا تعلق ہے، ماحولیات کو تھرڈ جنریشن آف ہیومن رائٹس کا نام دیا گیا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ پلینٹ ارتھ کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، اور میڈیا سمیت ہر شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔