نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تاجک وزیر خارجہ کی ملاقات، کاسا۔1000 ، دیگر رابطہ کاری منصوبوں پر جلد عملدرآمد بارے تبادلہ خیال

16

آستانہ،21مئی(اے پی پی):پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے باہمی مفاد اور علاقائی ہم آہنگی کےلئے کاسا۔ 1000 اور رابطہ کاری کے دیگر منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے لئے زور دیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہردین کے درمیان منگل کو یہاں ملاقات ہوئی، ملاقات 20 سے 21 مئی تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو مزید تقویت دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔