کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ کو ئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہو گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کو ئٹہ میں گرائونڈ کا دورہ کرنے پر مشکور ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گرائونڈ میں سرگرمیاں بحال ہونے سے یہاں سب کو فائدہ پہنچے گا ۔
و زیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ چمن باڈر پرہر صورت میں ون ڈاکومنٹ رجیم نافذ العمل کیا جائے گا،پاسپورٹ کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہیں دی جائےگی، دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر دستاویزات کے کوئی بھی سفر نہیں کر تا ، افغانستان اپنی جداگانہ شناخت کے ساتھ ایک الگ ملک ہے، چمن میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کھل چکے ہے وہاں پر عملہ بھی موجود ہے۔